پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان بھر میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 پاکستان جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 کا حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے  ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ آج 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اگر بات کی جائے عالمی بازار کی تو عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تھا جس کے باعث سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا جس کے باعث فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار500روپے پر برقرار تھی، بات کی جائے 10 گرام سونے کی تو گزشتہ روز اس کی قیمت بھی 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2430 ڈالر پر آگئی تھی۔

بات کی جائے اگر گزشتہ ہفتے کی تو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن پرسونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ نظر میں آیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایک ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 2430 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔ پاکستان میں چاندی کی قیمت میں آج کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا، قیمت 2850 روپے پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام چاندی کا ریٹ 2443 روپے ہے۔

 

 

Leave a Comment