پاکستان میں 50000 کی قیمت میں بہترین موبائل کون سے ہیں؟

اگر آپ پاکستان میں 50,000 PKR سے کم بجٹ کے اندر بہترین اسمارٹ فون تلاش کر رہے ہیں تو چند عمدہ آپشنز دستیاب ہیں جو خصوصیات، کیمرہ اور بیٹری لائف کے لحاظ سے بہترین ہیں۔
1. Infinix Note 30

Infinix Note 30 بہترین انتخاب ہے،جو 6.78 انچ IPS LCD ڈسپلے، 120Hz ریفریش ریٹ اور یہ 8 جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے،اس میں 256 جی بی کی وسیع اسٹوریج اور 64MP کا کیمرہ ہے،جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے موزوں ہے۔ اس کی 5000mAh کی بڑی بیٹری آپ کو گھنٹوں کی کارکردگی فراہم کرے گی۔ اس فون کی قیمت تقریباً Rs 41,399.00 ہے۔

2. Samsung Galaxy A24 4G

سام سنگ کا یہ ماڈل 6.5 انچ سپر AMOLED ڈسپلے، 50MP مین کیمرہ، 5MP الٹرا وائیڈ، اور 13MP سیلفی کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ یہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ صارفین کیلئے ایک بہترین موبائل ہے۔ یہ فون 47,399 PKR میں دستیاب ہے اور بیٹری لائف بھی 5000mAh کی ہے،جو گھنٹوں کی انٹرٹینمنٹ کی ضمانت دیتی ہے۔

3. Xiaomi Redmi 13

اگر آپ فوٹوگرافی کے شوقین ہیں تو Xiaomi Redmi 13 ایک بہترین انتخاب ہو گا،کیونکہ اس میں 108MP کا کیمرہ موجود ہے۔ اس کی بیٹری 5000mAh کی ہے،جو دیرپا چارجنگ فراہم کرتی ہے اور اس کا 6.67 انچ AMOLED ڈسپلے ہائی ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے،جو گیمنگ کیلئے بھی بہت موزوں ہے۔ یہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ صارفین کیلئے ایک اچھا موبائل ہے اس کی قیمت Rs 42,999.00 ہے۔

4. Tecno Camon 30

Tecno Camon 30 کی خاص بات اس کا 6.8 انچ کا FHD+ ڈسپلے ہے، جو اسے بڑی اسکرین پسند کرنے والوں کے لیے موزوں بناتا ہے۔یہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج پر مشتمل ہے۔اس میں 48MP کا مین کیمرہ، وائیڈ اینگل، اور میکرو لینز شامل ہیں، جو مختلف قسم کی فوٹوگرافی میں بہت مفید ہیں۔اس کی قیمت Rs. 48299ہے۔

5. Realme C65

Realme C65 بیٹری کے حوالے سے بہترین ہے، کیونکہ اس کی 5000mAh کی بڑی بیٹری صارفین کو پورے دن کی کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ اس کی کارکردگی بھی مضبوط ہے اور ہارڈ ویئر بہتر ہے۔ یہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی کی وسیع اسٹوریج پرمشتمل ہے۔یہ ان صارفین کے لیے موزوں ہے جو ایک اچھے کیمرے اور طویل بیٹری لائف کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ Rs 49,999.00 میں صارفین کو دستیاب ہے۔

6. Vivo Y22

Vivo Y22 کا سٹائلش ڈیزائن اور 50MP کا کیمرہ اسے ایک پرکشش انتخاب بناتے ہیں۔ اس کی بیٹری بھی 5000mAh ہے، اور 6.55 انچ کا ڈسپلے ایک بہترین ویوینگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ 6 جی بھی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 45,299 PKR ہے۔

Vivo Y28. 7

یہ موبائل ایک بہترین موبائل ہے جس کی قیمت 49,999 پاکستانی روپے بنتی ہے۔اس میں MediaTek Helio G85 چپ سیٹ، 6.68 انچ ڈسپلے، اور 50 MP مین سینسر کے ساتھ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں 6000mAh کی بڑی بیٹری ہے، اور 16 جی بی ریم اور 256 جی بی کی وسیع اسٹوریج پرمشتمل ہے۔

8Vivo Y17s.

یہ موبائل 33،499 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔اس میں 6.56 انچ ڈسپلے، Mediatek Helio G85 چپ سیٹ، ڈوئل رئیر کیمرے (50 MP مین)، اور 5000mAh بیٹری شامل ہے۔یہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج پر مشتمل ہے۔

Tecno Pova 5 Pro. 9

یہ اسمارٹ فون 46،999 پاکستانی روپے میں مل جاتا ہے۔اس میں 6.68 انچ ڈسپلے، Mediatek Dimensity 6080 chipset، ڈوئل رئیر کیمرے 50 MP مین اور 5000mAh بیٹری ہے۔ یہ 16 جی بی ریم اور 256 جی بی کی وسیع اسٹوریج پرمشتمل ہے۔

Samsung Galaxy A05s .10

اس میں 6.7 انچ کا HD+ ڈسپلے، Qualcomm Snapdragon 680 chipset، ٹرپل رئیر کیمرے 50 MP مین اور 25W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 5000mAh بیٹری ہے۔یہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج پر مشتمل ہے۔اس کی قیمت 38،499 پاکستانی روپے ہے۔

یہ تمام موبائل فونز اپنے بجٹ کے حساب سے مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہیں،چاہے آپ کو اچھی فوٹوگرافی،بڑی بیٹری یا اعلیٰ کارکردگی کی ضرورت ہو۔ہر ماڈل اپنے معیار اور قیمت کی وجہ سے بہترین ویلیو فراہم کرتا ہے

Leave a Comment