پاکستان نے بھارت میں ہونےوالے ویمنز بلائنڈورلڈکپ کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے، بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔ انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2025 کے ویمنز بلائنڈورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائےگی اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل میں ہم بھارت کی میزبانی کے خلاف اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے تاکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کر سکے۔ہماری بھی اُتنی عزت ہے جتنی بھارت کی ہے۔

بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا
پبلک نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیئے۔ بھارت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اگلے سال بھارت میں ہونےوالا ویمنز بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے اور ورلڈبلائنڈ کرکٹ کونسل میں ایونٹ کو بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے۔ورلڈکپ کی تیاریوں پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ورلڈکپ کی تیاری کررہے تھے اور پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے تیارہے، حکومت سمیت تمام سیکورٹی ادارے ہمیں سپورٹ کر ر ہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ایونٹ اچھا رہے گا۔

شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو ملک دشمنی قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ بھارتی رویے پر چیئرمین پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کا کہناتھا کہ 2014 کےبعد سے بھارت کی نئی حکومت آئی وہ ہرمیدان میں پاکستان کےخلاف کام کررہے ہیں۔ بھارت بڑا معاشی ملک ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کی خودداری کو ٹھیس پہنچائیں اور کھیل جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کو یکجا کرتاہے اور امن کا پیغام دیتا ہے اس میں سیاست کو لانا غیر مناسب ہے

Leave a Comment