ہانگ کانگ ورلڈ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے اخلاق احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے 106 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 وکٹوں پر 88 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے 2، عامر یامین اور شہاب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔