پا کستان کا وہ علاقہ جہاں ٹماٹر 700 روپے کلو ہو گئے

پاراچنار میں ساڑھے 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پاراچنار میں اشیاء کی شدید قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں 40 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے کلو تک جا پہنچا ہے، اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہیں۔ادھر لوئر کرم میں قبائلیوں کے مطالبات کے حق میں دھرنا اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

Leave a Comment