پشاورزلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، پہلے روز 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 کے لیے تیاریوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کا اغاز کر دیا، پشاور زلمی کی بدولت طویل عرصے بعد ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، 10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ٹرائلز دینے پہنچ گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کامران اکمل عمر گل، وجاہت اللہ واسطی اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے، تاریخ رقم ہو گئی ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تزین و ارائش کے بعد طویل عرصے بعد کرکٹ کا میلہ سج گیا۔

خیبر پختون خواہ کے دور دراز علاقوں وزیرستان مانسہرہ چارسدہ باجوڑ بنوں، باجوڑ اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کرکٹرز ٹرائلز دینے پشاور پہنچے۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا، ارادہ یہ تھا کہ پہلے دن ٹرائلز کے بعد حیات اباد سٹیڈیم میں اگلے تین دن میچز کا انعقاد کریں گے لیکن بڑی تعداد میں نوجوانوں کی امد کے بعد اب دوسرے روز بھی ٹرائلز لینا پڑیں گے۔

محمد اکرم نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پشاور سے پاکستان کرکٹ کو بے پناہ ٹیلنٹ مل رہا ہے اور ویسا ہی ٹیلنٹ آج ٹیلنٹ ہنٹ میں بھی دیکھنے کو ملا، پشاور زلمی کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو اور اب بھی صوبائی حکومت اور پی سی بی سے بھی اسے درخواست اور مطالبہ ہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کا انعقاد ارباب نیا ز سٹیڈیم میں کیا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان کرکٹرز اپنی ٹیم کو ان ایکشن میں دیکھ سکیں۔

صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں بھی ٹرائلز دیکھنے کے لیے ارباب نیاز سٹیڈیم پہنچے اور پشاور زلمی کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل 10 کے میچز کے پشاور میں نقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان گفتگو بھی ہوئی ہے

پشاور زلمی کے سابق سٹار کرکٹر اور مینٹور کامران اکمل نے کہا کہ ارباب نیا اسٹیڈیم میں ایک دفعہ پھر کرکٹ گراؤنڈ کے بحال ہونے پر خوشی ہے، ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائز میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا، امید ہے کہ جلد یہاں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز کا سلسلہ پانچ جنوری تک جاری رہے گا، بہترین ٹیلنٹ کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد پریکٹس میچز کے انعقاد کیا جائے گا اور 50 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا، ان کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور زلمی کے پری کیمپ میں بھی شامل کیا جائے گا، منتخب کھلاڑیوں کو وظیفہ اور کرکٹ کا سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Comment