نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔ فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔