پنجاب پولیس نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر سینکڑوں نوکریوں کا اعلان کردیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکش پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بھرتیوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کرسکتے ہیں۔
درخواست فارم اور آخری تاریخ
درخواست فارم پنجاب پولیس نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہے۔
قابلیت
ایس ایس اے کی ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے لیے، امیدواروں کو 19 سے 23 سال کی عمر کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، ان کے پاس متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ ملازمت کے لیے کم از کم اہلیت انٹرمیڈیٹ ہے۔