پولیس حملہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے بانی پی ٹی اآئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی عدالت کا بانی پی ٹی ائی کو پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں قید ہیں ۔وکیل درخواست گزار قید ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قید میں ہونے کی وجہ سے بغیر پیش ہوئے بھی بانی پی ٹی ائی کی ضمانت منظور ہو سکتی ہے

Leave a Comment