نوشہرہ پولیس کو داد رسی کی درخواست دینے والی حوا کی بیٹی کو تھانے میں ہوس کے پجاریوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق انصاف کے حصول کیلئے نوشہرہ پولیس کو درخواست دینے والی لڑکی کو ہوس کے بچاری پولیس اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا،
، واقعے کے بعد متاثرہ خاتون ڈی پی او آفس فریاد لیکر گئی تاہم کمپلینٹ آفس والے اسے ڈاج دیتے رہے، متاثرہ خاتون فریاد لیکر نوشہرہ کے میڈیا کارکنوں کو پہنچی تو انہوں نے خاتون کو فوری ریلیف دلوانے کیلئے ڈی پی او نوشہرہ سے رابطہ کیا ،تاہم ڈپی او نوشہرہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، متاثرہ لڑکی نے اعلی حکام سے سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے