حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کر دی ہیں،پٹرول کی قیمت15روپے 39پیسے اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت7روپے 88پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق16مئی سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمت273روپے 10پیسے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 274روپے 8پیسے مقرر کردی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت7روپے 54پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے جو16مئی سے آئندہ 15روز تک برقرار رہیں گی۔