پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق بڑی خبر

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کمی کے امکانات عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں جو اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave a Comment