ملک بھر میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک مزید کمی کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا اپنی سفارشات 30 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔
اگست کے وسط سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ پٹرول 82.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈیزل کی 90.30 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس سے قبل اگست میں دو بار پیٹرول کی قیمت میں مجموعی 14.64 روپے فی لیٹر کمی ہو چکی ہے۔ یکم اور 14 اگست کو مجموعی طور پر ڈیزل 17.56 روپے فی لیٹر کم ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پیٹرول 8.47 روپے اور ڈیزل 6.70 روپے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ یکم اگست کو پیٹرول 6.17 روپے اور 10.86 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔