پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیس دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے جن کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کیا ہے ان میں کامران غلام ، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی شامل ہیں ، تمام کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا کیونکہ دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پائے تھے ، دوسرے ٹیسٹ سے باہر ابرار احمد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر کو ہوگا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

Leave a Comment