پی ٹی آئی ایم این اے عادل بازئی (ن) لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عادل بازئی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ایک اور نشست مل گئی۔ قومی اسمبلی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکی نشستوں کی تعداد 215 ہوگئی۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عادل بازئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی بنا ہوں، سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے میری شمولیت کے بارے میں غلط خبریں چل رہی ہیں۔

یاد رہے پی ایس 112 کیماڑی سے پی ٹی آئی کے سربلند خان کی جیت ہارمیں تبدیل ہوگئی تھی اور پیپلزپارٹی کے آصف موسیٰ حلقہ 112 سے ری کاؤنٹنگ میں کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے سے آصف موسیٰ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے محمدآصف موسیٰ نے ایوان میں حلف اٹھا لیا۔ محمدآصف موسیٰ کے حلف اٹھانے سے سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے پیپلزپارٹی 116 ارکان ہوگئے تھے

Leave a Comment