پی ٹی آئی رکن اسمبلی صائمہ کنول پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) صائمہ کنول پر این اے 171 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے صائمہ کنول ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سردار گڑھ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کنول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کے 3 بجکر 37 منٹ ہو رہے ہیں، ہم سب تھانے کے باہر کھڑے ہوئے لیکن تھانہ ظاہر پیر کے ایس ایچ او میرے اوپر جان لیوا حملے کی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہے۔

صائمہ کنول کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ٹک ٹاکر ہے، یہاں پر آپ کی پارلیمنٹیرین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور آپ کو کوئی فکر نہیں، سرداروں نے مکمل سازش کر کے پورا پلان بنایا ہوا تھا آج مجھے ہر صورت ختم کرنا ہے، اگر آپ مجھے مار کر سیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انتخابی مہم میں مصروف ہوں جبکہ مخالفین اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کر رہے تھے کہ صائمہ کنول پر حملہ کروانا ہے لیکن میں اللہ سے ڈرتی ہوں اور خان کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔

Leave a Comment