چاہتا ہوں کہ بھارتی ٹیم چیمپئِنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے : وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ انڈین ٹیم چیمپئِنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے اور یہاں کی میزبانی سے لطف اندوز ہو۔
وسیم اکرم نے میلبورن میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ مگر آج کے دباو والے منفی دور میں لوگوں کو خوشیاں دینی چاہیئں ، ویرات کوہلی ، پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے یہاں بہت فینز ہیں ۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں چھ سات برس سے انڈیا نہیں گیا ، میں وہاں کے دوست ، کھانے اور لوگ مس کرتا ہوں ،ایسا ہی انڈیں ٹیم کے لیے ہے ، وہ جب بھی یہاں آئے تو انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی ٹور نہیں کیا ، جتنا پیار یہاں ملتا ہے ، میں تو کہوں گا کہ انڈیا آئے اور ہماری میزبانی دیکھ

Leave a Comment