خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
جیونیوز کے مطابق بھکر کے علاقے نذیر ٹاؤن میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے پہلےڈی ایچ کیو ہسپتال میں چھیڑچھاڑکی اور پھر موبائل فون لےکرفرارہوگیا، فون دینے کے بہانے گھر بلا کر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے