فیصل آباد میں شیڈول چیمپئنزکپ میں شریک 2 کرکٹر پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران حنین شاہ اور سعد خان زخمی ہوگئے۔ حنین شاہ لائنز اور سعد خان اسٹالینز کی نمائندگی کر رہے ہیں، دونوں کھلاڑی ایکسرے کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چوٹ کی نوعیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔
انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی و دیگر کا ساتھ حاصل ہوگا