چیمپئنز ٹرافی فائنل: سپورٹس قوانین کی خلاف ورزی پر قید اور لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا، دبئی پولیس

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل سے قبل کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے دبئی پولیس کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
دبئی پولیس نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کھیلوں کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپورٹس قوانین کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ کی قید ہوسکتی ہے جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق میچز کے دوران آتشبازی، نسل پرستی اور سیاسی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں اور شائقین پر چیزیں پھینکنے پر 7 لاکھ 61 ہزار سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے

Leave a Comment