چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی نے پی سی بی کے خط کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا

چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بی سی سی آئی کی مشاورت کے بعد پاکستن کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ردعمل دے گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے دیگر بورڈز کے ساتھ روابط شروع کردیے تاکہ انھیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جاسکے۔پاکستان ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کے موقف پر قائم ہے جس سے آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا فوری جواب ملنا ممکن نہیں، اس میں کچھ دن لگیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی ٹیم کے انکار کی ٹھوس وجوہات جاننے کی خواہش پر اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام شروع،نوجوان انٹرنیز کو6ماہ کے دوران ماہانہ 50ہزار روپے وظیفہ ملے گا
بھارتی بورڈ سے پی سی بی کے سوالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ممکنہ جوابات مانگے گئے ہیں، اسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ای میل کا جواب دیا جاسکے گا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری موقف دے گا جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل بھیجے گا۔

Leave a Comment