بھارت کے شہر کلکتہ میں ابھی لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ طبی عملے کی خواتین کے ساتھ زیادتی کے ایک کے بعد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں ہی نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے ایک دلت نرس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے 20 سالہ دلت نرس کو اسپتال میں ہی یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ نرس کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شپ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈیوٹی پر اسپتال میں موجود تھی۔