ڈریوڈ کے بیٹے کا چھکا سوشل میڈیا پر وائرل

ہندوستانی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمت ڈریوڈ اس وقت خبروں میں ہیں۔
دراصل، سمت مہاراجہ ٹی 20 لیگ 2024 ءمیں کھیل رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں ان کا شاندار چھکا شائقین کرکٹ کے دل جیت رہا ہے۔ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین سمت کو  جونیئر وال  اور اگلا  ہٹ مین  کہہ رہے ہیں۔
اس شاٹ کو دیکھ کر لوگ انہیں اپنے والد راہول ڈریوڈ کی طرح کہنے لگے ہیں۔جبکہ کوئی انہیں ٹیم انڈیا کا نیا روہت شرما کہہ رہے ہیں۔
دراصل، مہاراجہ T20 KSCA ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سمت ڈریوڈ نے اپنے طاقتور چھکے سے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔  میسور واریئرز کے لیے کھیلتے ہوئے سمیت نے بنگلورو بلاسٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک لمبا چھکا لگایا اور اپنی بہترین پوزیشن کو بھی برقرار رکھا۔
 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سمت نے کھڑے ہو کر گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیج دیا۔ پھر کیا ہوا، سوشل میڈیا پر تعریفوں کی بارش ہونے لگی۔ تبصروں کا سیلاب تھا۔
سمت ڈریوڈ کے چھکے کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ شائقین سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا،  آج ڈریوڈ صاحب اپنے بیٹے پر فخر محسوس کر رہے ہوں گے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان جلد ہی اس “جونیئر وال” کو حاصل کرنے والا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا،  جونیئر راہول ڈریوڈ لگتا ہے۔
تاہم، سمت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف سات رنز کا حصہ ڈال سکے۔ آخر میں بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑا جس کی وجہ سے میسور واریئرز کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ مہاراجہ ٹی 20 لیگ 2024 ء میں سمت ڈریوڈ کا ڈیبیو میچ تھا۔
 وہ میسور واریرس ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل نیلامی کے دوران ان پر 50 ہزارانڈین روپے کی بولی لگائی گئی تھی

Leave a Comment