پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ 27 اگست کو ہونے والا لاہور کا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کے مطابق، پارٹی کی موجودہ توجہ صرف اور صرف اسلام آباد کے جلسے پر ہے، جسے حال ہی میں ری شیڈول کیا گیا تھا۔
لاہور کے جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان اسلام آباد ایونٹ کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آباد کا جلسہ جو کہ ابتدائی طور پر 22 اگست کو ہونا تھا، پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر 8 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے نظرثانی شدہ تاریخ کے لیے نیا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا ہے