کراچی سے لندن کا سفر اب صرف ڈیڑھ گھنٹے میں

چین ایک نئے ہائپرسونک جیٹ طیارے کی نقاب کشائی کرنے والا ہے جو کراچی سے لندن جیسے طویل فاصلے کو محض ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین ایک ایسا طیارہ متعارف کرانے جا رہا ہے،جس کے بعد دنیا بھر کے مسافر ہوائی سفر میں حیرت انگیز انقلابی تبدیلی کا مشاہدہ کریں گے۔یہ طیارہ اپنی نوعیت کا سب سے تیز رفتار اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو گا۔

چین کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جدید ترین طیارے پر تجربات مکمل کر لیے گئے ہیں،جسے 2027 تک تجارتی میدان میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس طیارے کی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہو گی،جسے “ماچ 4” کی رفتار کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس رفتار کو حاصل کرنے کیلئے جدید پروپلشن سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے،جو طیارے کو چند گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہائپرسونک جیٹ طیارے کا یہ ڈیزائن اسے ہوا کے اندر انتہائی کم مزاحمت کے ساتھ تیز ترین سفر کی سہولت دیتا ہے،اس کی رفتار ہائیڈروجنک طیارے سے بھی زیادہ ہو گی۔یہ ٹیکنالوجی عالمی سفر کے وقت کو چند گھنٹوں میں محدود کر سکتی ہے،جس سے سفر کا معیار اور دنیا بھر کے لوگوں کی روزمرہ زندگی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ہوابازی کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ثابت ہو گا،جو ہوابازی کی صنعت میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے

Leave a Comment