کراچی کے صارفین کیلئےبجلی مہنگی

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔
 یہ اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ جبکہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کے اس فیصلے کے تحت صارفین سے اضافی چارجز کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا۔
 تاہم، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس کا اثر آئندہ آنے والے مہینوں میں صارفین کے بجلی کے بلوں پر ظاہر ہوگا۔

Leave a Comment