قومی ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 12 سے 29 ستمبر تک شیڈول چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل سینئر کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا۔چیمپئینز کپ میں ڈولفنز کے میٹنور سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پر زور دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے متعلق واضح فیصلہ کریں۔
دونوں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں، پاکستان کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ انہیں کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے لیکن وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں! اسکا فیصلہ کریں۔
سابق کپتان نے سینئر اور جونیئر دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم تشکیل دینے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ٹیم میں سینئیرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایک رجحان بنتا جارہا ہے کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کی ضرورت ہے تاہم اگر کوئی نوجوان باصلاحیت پر تو وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنالے گا