بھارت نے اپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں کبڈی میچز رکھے گئے تھے اور اس سلسلے کا پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں کھیلا جانا تھا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے بتایا کہ بھارتی کبڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ میچز کے لیے پاکستان نہیں آ رہے، انہیں اس حوالے سے اجازت نہیں ملی۔