بھارت کے مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ سوشل میڈیا سائٹس پر گیم شو ’’کون بنے کا کروڑ پتی‘‘ کا ایک کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس میں 82 سالہ مایہ ناز بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن سوال کررہے ہیں کہ سال 2022ء کس ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی روز 500 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا؟۔
یہ سوال 6 لاکھ 40 ہزار روپے کیلئے کیا گیا تھا جب کہ آپشن میں 4 ٹیموں کے نام درج تھے جن میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل تھے۔ اس سوال کا صحیح جواب انگلینڈ تھا! جس نے برینڈن میک کولم کی کوچنگ میں یکم دسمبر 2022ء کو پاکستان کیخلاف راولپنڈی میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کیخلاف محض 4 وکٹوں کے نقصان پر پہلے روز 506 رنز بنائے تھے تاہم یہاں کرکٹ سے متعلق سوال پر مہمان جواب دینے میں ناکام رہا اور انعامی رقم سے محروم ہوگیا
’کون بنے کا کروڑ پتی‘ میں پاکستانی ٹیم کا مذاق بن گیا، پروگرام میں پُوچھا گیا سوال وائرل
