ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے باؤلر الزاری جوزف اور کپتان شائی ہوپ کے درمیان شدید تکرار دیکھنے میں آئی ہے۔
دورانِ میچ الفاظ کی اس جنگ کے بعد الزاری جوزف غصے میں میدان سے باہر چلے گئے،جس سے میدان میں کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی۔
ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے باؤنڈری لائن پر الزاری کو روکنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے۔
واضح رہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ میچ کے اہم لمحات میں پیش آیا،جس سے تماشائی بھی حیران رہ گئے۔ تاہم اس تلخی کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز اپنے نام کرلی۔