کپل دیو کا چیمپئینز ٹرافی پر رائے دینے سے گریز

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے انکار پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے سابق کپتان کپل دیو سے سوال کیا تو انہوں نے دامن چھڑاتے ہوئے بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی۔

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

انکا کہنا تھا کہ ہمارے جیسے لوگوں کو اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہیے، میں ملک یا حکومت سے بڑا نہیں جو موقف دے سکوں۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت نے ہمیشہ کی طرح ٹیم کی سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے

Leave a Comment