الیاس کالونی میں گھر میں کھیلتے تین بہنیں آٹے والے ڈبے میں گرگئی، جس کےے باعث دم گھٹنے سے ایک بہن جاں بحق جبکہ دو بہنوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور باقی دونوں بہنوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ خفصہ کے نام سے ہوئی ہے، حکام نے بتایا ہے کہ تینوں بہنیں کھیلتے ہوئے آٹے والے ڈبے میں لاک ہونے کی وجہ سے پھنس گئیں تھی جس کے باعث دم گھٹا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ساتھ ہی ہماری ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی انہوں نے مزید بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں