یبر پختونخوا میں کسی اور صوبے کی گاڑی داخل ہوگی تو ٹیکس دینا پڑیگا۔صوبائی حکومت نے دوسرے صوبوں کے نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے روڈ یوزر چارج بل تیار کرکے جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے سمارٹ کارڈز بھی متعاراف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فیس 574 روپے مقرر کی گئی ہے۔شہریوں نے جہاں سمارٹ کارڈ کے فیصلے کو اچھا قرار دیا تو وہیں روڈ ڈویلپمنٹ ٹیکس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک ہے تو پھر دو الگ الگ ٹیکس کیوں عائد کئے جارہے ہیں۔روڈ ڈویلپمنٹ ٹیکس کتنا ہوگا، روڈ یوزر چارج بل پاس ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔