قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے تنقید کرنے والوں پر سخت تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں محمد عامر نے اس سوچ کی مذمت کی کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں جیت حاصل کی۔
محمد عامر نے واضح کیا کہ ٹیم کی کامیابی کا راز بہتر حکمت عملی اور ہوم گراؤنڈ کے فوائد میں ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اس لیے جیت حاصل کی کیونکہ ہم نے بہتر کھیل پیش کیا، نہ کہ بابر کی غیر موجودگی کی وجہ سے۔”
عامر نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ “ہاں، ان کی کارکردگی پر اعتراض کرنا جائز ہے، مگر ذاتی حملے کرنا نامناسب ہے