اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،دوہفتوں میں تیسری مرتبہ گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا۔درجہ دوم کی12 کلولیٹر آئل کی پیٹی 85 روپے اور گھی کی پیٹی50 روپے مہنگا ہو گی۔کوکنگ آئل کی پیٹی6020 روپے جبکہ گھی کی پیٹی 5906روپے کی ہو گی ۔
درجہ اول گھی کی پانچ پیک والی پیٹی اور آئل 100 روپے تک مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قیمت2775 روپے تک پہنچ گئی ۔درجہ دوم آئل کی ہول سیل میں فی لیٹر قیمت502 جبکہ پرچوں میں 510 سے 515 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔درجہ دوم گھی کی ہول سیل493 اور پرچون سطح پر 500 سے 502 روپے تک پہنچ گئی۔درجہ اول فی کلوگرام گھی ہول سیل میں555 روپے اور پرچون میں565 کلو ہو گیا۔