خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ سیریز“ کبھی میں کبھی تم’ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد دنیا بھر میں مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔ وہ آج کل اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویو کے سلسلے میں مختلف ممالک کے دورے پرہیں جہاں نے ان کی مختلف ویڈیوز اور انٹرویو وائرل ہو رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرمنظر عام پر ائی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سے اپنی ملاقات کی خواہش ظاہر کررہی ہیں اداکارہ نےکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مباکباد سیشن میں شرکت کی۔ جس کی میزبانی بھارتی صحافی فریدون نے کی تھی۔
سموگ کی شدت برقرار، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری
سیشن میں جب ان سے شاہ رخ سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔
مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ , پنجاب نے نئی تاریخ رقم کر دی
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی فلم اوم شانتی اوم کی بہت بڑی فین ہیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رخ کی بہت بڑی مداح ہیں۔
مزید :
تفریح –