پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ان دنوں ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم ‘میں شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ہانیہ عامر نہ صرف اپنے فن کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل بھی ہیں، اداکارہ اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا اکیلے خیال رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے فالوورز سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے، ہانیہ کی چھوٹی بہن عیشہ عامر بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں ہانیہ اکثر اپنی بہن سے ملنے جاتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں، حال ہی میں عیشہ عامر کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Eesha Aamir (@eeshaaamirrr)
family:Calibri;mso-ascii-theme-font:minor-latin;mso-hansi-font-family: Calibri;mso-hansi-theme-font:minor-latin;mso-bidi-language:ER”>
ہانیہ کے مداح اب ان کی چھوٹی بہن عیشہ کو بھی شوبز پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں، ان وائرل تصاویر نے نہ صرف ان کے فالوورز میں اضافہ کیا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگا دیے ہیں,اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ عیشہ مستقبل میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنتی ہیں یا نہیں تاہم وہ ایک سوشل میڈیا اسٹار ضرور بن چکی ہیں۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی منفرد اداکاری اور خوبصورت انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں فلم “ایک پری” سے کیا، جس کے بعد وہ مختلف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ہانیہ کی مشہور ترین ڈراموں میں “میرے خیالوں کی مالا” اور “اللہ یار کا لشکر” شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ کی مسکراہٹ، معصومیت اور قدرتی انداز نے انہیں عوام میں ایک خاص مقام دلایا ہے۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی شیئر کرتی ہیں اور فیشن کے حوالے سے بھی ایک بڑی متاثر کن شخصیت بن چکی ہیں۔ ان کا کیریئر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور وہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت بن چکی ہیں۔