یو اے ای کے ورک اور ویزٹ ویزے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے ورک اور ویزٹ ویزوں کے لیے درخواست دینے والے پاکستانیوں کے لیے بری خبر سنادی۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نياز ترمذی نے پاکستانیوں کے لیے جاری ویزا چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے والی ایمنسٹی سکیم کے باوجود صورتحال میں بہتری کم ہی نظر آ رہی ہے۔

جی آئی ٹی ایکس گلوبل 2024 کے دوران معاملہ ساملہ سامنے آیا کہ بہت سے پاکستانی، بشمول اسٹارٹ اپ مالکان اور آئی ٹی پیشہ ور، ویزا کی درخواستوں میں مسترد کیے جا رہے ہیں، ترمذی نے تسلیم کیا کہ پاکستانی کارکنوں نے تاریخی طور پر یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن مارکیٹ اب زیادہ مخصوص مہارتوں کے حامل افراد کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو کثیر الثقافتی ماحول میں کام کرنے کے لیے تیار کرنا ضروری ہے جس میں جذباتی ذہنیت اور تنظیمی مہارتوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ یو اے ای کی بڑھتی ہوئی ملازمت کی ضروریات کی جانب توجہ دلاتا ہے جو اب روایتی مزدوری کے بجائے ہنر مند کارکنوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

گزشتہ بیانات

یہ صورتحال اس سے پہلے کے بیانات کے بعد سامنے آئی جب یو اے ای حکام نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں کی تردید کی تھی۔

رواں سال اگست میں کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الریمیثی نے وضاحت کی تھی کہ سندھ کے رہائشیوں کے لیے کوئی مخصوص ویزا پابندیاں نہیں ہیں اور پاکستانی تاجروں، مزدوروں اور طبی علاج کے خواہش مندوں کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

اسی طرح جون میں بھی یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عبید الرومی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویزا پابندی کی رپورٹوں کو مسترد کیا تھا

Leave a Comment