16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ رہنے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایک ناقابل یقین دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملوورک امباؤ نامی 26 سالہ ایتھوپین خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیئے زندہ ہیں۔

ملوورک امباؤ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے آخری بار 10 سال کی عمر میں کھانا کھایا تھا اور اس کے بعد سے آج تک نہ کچھ کھایا اور نہ پیا کیونکہ اُنہیں بھوک یا پیاس نہیں لگتی۔

ایتھوپین خاتون کی صحت کئی سالوں سے کھانا پینا چھوڑنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک ہے اور وہ ایک عام انسان کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

ملوورک امباؤ اپنے روزمرہ کے کاموں کو بھی بغیر کسی تکلیف کے انجام دے رہی ہیں، اُنہیں خود تو بھوک نہیں لگتی لیکن اُنہیں اپنی فیملی کے لیے کھانا بنانا بہت پسند ہے۔
یہاں تک کہ جب یہ ایتھوپین خاتون حاملہ ہوئیں اُنہیں تب بھی بھوک نہیں لگی اس لیے حمل کے دوران ان کے جسم کی قدرتی توانائی کو بڑھانے کے لیے اُنہیں گلوکوز کی ڈرپس لگائی جاتی تھیں۔

ملوورک امباؤ نے اب تک بھارت، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ڈاکٹرز سے اپنے کئی میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے ہیں لیکن کوئی بھی ڈاکٹر یہ وضاحت نہیں کرسکا کہ اُنہیں بھوک نہ لگنے کی وجہ کیا ہے۔

Leave a Comment