2 کام کرنیوالی بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹائون میں 2 کام کرنے والی بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔فیصل آباد پولیس کے مطابق ویڈیو میں شہری کو سڑک پر کام کرنے والی بچیوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گھر سے بغیر بتائے باہر نکلنے پر مالک نے دونوں کام کرنے والی بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھر میں کام کرنے والی اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں 12 اور 13 سال ہیں۔فیصل آباد پولیس نے بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گھر سے بچیوں کو برآمد کر لیا ہے

Leave a Comment