49اموات، 226افراد کے زخمی ہونے کے بعد دو قبائل کی جھڑپیں بند

ضلع کرم میں 49اموات اور 226افراد کے زخمی ہونے کے بعد دو قبائل کی خون ریز جھڑپیں بند ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات فائرنگ نہیں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ فریقین سے مورچے خالی کروا لیے گئے ہیں جبکہ وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

تاہم پارا چنار پشاور مین شاہراہ مسلسل ساتویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قلت ہوگئی جبکہ مریضوں کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ زمین کے تنازع پر دو قبائل میں چھ روز سے مسلح جھڑپیں جاری تھیں

Leave a Comment