5 سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا عالمی ریکارڈ

پاکستان کے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کے مارشل آرٹسٹ ایم وی ارجن پریان کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
سفیان کے والد عرفان محسود، جو پہلے ہی 100 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ایک اور شاندار ریکارڈ قائم کیا۔
 عرفان اور سفیان نے 19 جون 2024 ءکو ڈیرہ اسماعیل خان میں “کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت” کا نیا ریکارڈ 7.87 سیکنڈ میں حاصل کیا، جو کہ پہلے بھارتی ایتھلیٹ ایم وی ارجن پریان کے پاس تھا، جنہوں نے 9.78 سیکنڈز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
عرفان محسود، جو 33 سال کے ہیں، مختلف جسمانی مشقوں جیسے پش اپس، اسکواٹس، جمپنگ جیک، اور دیگر کئی مشقوں میں عالمی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اطالوی ویٹ لفٹر مارسیلو فیری کا ایک منٹ 32 سیکنڈ تک 40 پاؤنڈ وزن اٹھانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جب انہوں نے 3 منٹ اور 20 سیکنڈ تک اتنا ہی وزن اٹھایا۔
عرفان محسود نے اب تک دنیا کے 16 مختلف ممالک کے ریکارڈ توڑے ہیں، جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، اور جرمنی شامل ہیں۔
 2023 ءمیں انہیں ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
آل پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر راجہ کے مطابق، محسود پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈریشن عرفان محسود کو فیڈریشن میں سینئر کردار دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے تجربے سے دوسرے ایتھلیٹس کی رہنمائی کر سکیں

Leave a Comment