66کروڑ ٹیکس ادا،ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ سامنے آگئی، ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال 24ـ2023ء میں 66 جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔اس کے علاوہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے۔رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔

Leave a Comment