بنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے گرین ٹاپ وکٹ تیارکر لی گئی ۔ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پچ کا جائزہ لیا۔دونوں تجربہ کوچز کی ہیڈ پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ٹونی ہیمنگ کو فاسٹ باولرز اور بیٹرز کیلئے پچ ساز پچ گار بنانے کی ہدایت کی ،وکٹ پر اب تک اچھا خاصا گھاس چھوڑا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف بغیر اسپلسٹ اسپنر کے میدان میں اترے گی۔
گزشتہ روز پی سی بی نے ابرار احمد کو پاکستان شاہینز کیلئے قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا۔ فاسٹ باولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
oبنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے گرین ٹاپ وکٹ تیار
