ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے سے قبل ہی مقدمے میں پھنس گئے

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے شراب خانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے 35 سالہ ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون شراب خانے اور دیگر کے خلاف مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سینٹرل کا کہنا ہے کہ شراب خانہ رات 1 بج کر 30 منٹ تک کھلا ہوا تھا جب کہ شراب خانہ کو رات ایک بجے تک بند کرنا ہوتا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے رات گئے علاقے میں اونچی آواز میں موسیقی بجانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی۔ اس حوالے سے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں رات میں اونچی آواز میں میوزک چلانے کی بھی شکایات موصول ہوئی تھیں، تحقیقات جاری ہیں، مزید کارروائی اس کے مطابق کی جائے گی۔

Leave a Comment